لوڈشیڈنگ کیوں بڑھی،پلاننگ کیوں نہیں کی گئی،وزیراعظم برہم

نوازشریف کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لائیں اور عوام کو بجلی فراہم کریں ۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ روکنے کیلئے قبل از وقت منصوبہ بندی کیوں نہیں کی ؟ وزیر اعظم وزارت پانی و بجلی حکام پر شدید برہم ہوئے اور عوام کی تکلیف کا جلد از جلد ازالہ کرنے کا حکم دے دیا ۔ نا اہلی کے ذمہ داروں سے وضاحت طلب کر لی گئی ۔ نواز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں کہا کہ متعلقہ محکموں نے موسم کی شدت اور ڈیموں میں پانی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبل از وقت منصوبہ بندی کیوں نہیں کی ۔ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لائیں جس قدر ممکن ہو لوڈشیڈنگ میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے ۔ وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کی وضاحت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بروقت منصوبہ بندی نہ کرنے والے اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کی جائے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیش نہ آئے –

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.