شدید گرمی اور حبس میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ

شدید گرمی اور حبس بڑھا تو عوام سے بجلی نے بھی آنکھیں پھیر لیں،  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو ہو گیا،حکومتی وعدے اور دعوے وفا ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروباری نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ لیسکو کا سسٹم جواب دینے سے لاہور میں بھی طویل دورانیے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ تاجروں کے مطابق کاروبار پہلے ہی تباہی کے دہانے پر تھا رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ میں اضافہ نے نکال دی۔ان مشکل حالات میں عوام کہاں سے اپنا مسیحاتلاش کرے؟

بے یار و مدد گار عوام حسرت بھری نگاہوں  سے حکمرانوں کو دیکھتے اور 2013ء کے انتخابی وعدوں کو یاد کر کے آنسو بہاتے نظر آتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.