غیرملکی قبضہ،ناانصافی سے بھی انتہاپسندی بڑھتی ہے،ملیحہ لودھی

پاکستان اور ناروے کی جانب سے اقوام متحدہ میں منعقدہ انسداد دہشتگردی سے متعلق تقریب کاانعقادکیاگیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ نفرت کا پرچار کر کے نوجوانوں کو عدم برداشت اور تشدد کی جانب مائل کیا جاتا ہے، غیرملکی مداخلت، ناانصافی اور امتیازی سلوک انتہاپسندی کوپروان چڑھاتے ہیں، انہیں بھی ختم کیا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیٹریس کااپنےخطاب میں کہناتھاکہ انتہا پسند گروہوں کا ہدف نوجوان ہوتےہیں کیونکہ وہ تبدیلی کے خواہشمند ہوتے ہیں۔    اقوام متحدہ میں ناروے کے سفیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سب سے اہم سرمایہ نوجوان ہیں۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں، سفارتکاروں اور پاکستان کی اہم سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: