لاہور:ہیلتھ ملازمین اورٹیچرزکا مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا جاری

لاہورکی معروف اور مصروف شاہراہ مال روڈ دھرنوں کی آماجگاہ بن چکی ہےجس سے ناصرف تاجروں بلکہ یہاں سے گزرنے والے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہےجبکہ گزشتہ روزسے جاری لٹریسی ٹیچرز اور پنجاب سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کےدھرنے نےعوام کوخوارکرکےرکھ دیاہے،دھرنوں کےباعث مال روڈ بندہونےسے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکررہ گیاہےجس سے شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔ گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے پرشہریوں اور مظاہرین میں تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی۔پنجاب کے تمام اضلاع سے نیوٹریشن سپروائزرزمستقل ملازمت کامطالبہ لئےمال روڈپرڈیرےڈالے ہوئے ہیں،نیوٹریشن سپروائزرز کے صدر چودھری محمد جمیل کاکہناہےکہ جب تک تحریری آرڈر جاری نہیں ہوجاتا ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب لٹریسی اساتذہ اپنی کم تنخواہوں کاروناروتےنظرآرہےہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اگرتنخواہوں میں اضافےکامطالبہ منظورنہ ہواتودھرناجاری رہےگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: