آزادی ٹرین آج مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرے گی

جشن آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے سے منانے کیلئے عوام کے ساتھ ساتھ سرکاری محکمے بھی پیش پیش ہیں۔ محکمہ ریلوے نے خصوصی آزادی ٹرین تیار کی ہے جس میں پاکستان کے تمام صوبوں، اور کشمیر کی نمائندگی کرتے ہوئے فلوٹ بنائے گئے ہیں۔ آزادی ٹرین میں آئی ایس پی آر کا خصوصئ فلوٹ بھی تیار کیا گیا ہے۔آزادی ٹرین میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ اسپیشل گیلری آئی ایس پی آر کے لیے بھی مختص کی گئی ہے۔ گیلری میں دفاعی آلات اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی تصویری جھلکیاں ہیں۔ آزادی ٹرین کی آئی ایس پی آر گیلری میں برہان وانی کی تصویر لگا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ردالفساد اور خیبر فور آپریشنز کی تصویری جھلکیاں بھی گیلری میں موجودہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.