اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، ماروی میمن کا ٹویٹ

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ماروی میمن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ہماری جماعتیں جمہوریت پسند ہوں، بدقسمتی سے اس جماعت میں صرف جی حضوری چل رہی ہے، جو اس وقت جی حضوری کے بغیر کام کررہے تھے ان کو سائیڈ پر کردیا گیا،ماروی میمن نے کہا کہ جن کی وجہ سے دھرنے ہوئے وہ اب بھی کامیاب ہیں جبکہ مشکل میں پارٹی کو ان کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو کڑوا سچ بتائیں، ایک کامیاب پارٹی کس کی وجہ سے مشکل میں آئی کیونکہ وہ اس وقت اندھا دھند مائنس کی ڈیبیٹ میں پھنسے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل ماری میمن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ واہ لیڈر شپ واہ غلطی اور گناہ کسی اور کا سزا کسی اور کو، ہر جرم میں جرم کرنے والا بھی ساتھ ہوتا ہے اور جرم پر اکسانے والے بھی، ان کا حساب پہلے ہونا چاہئے، انہیں پہلے بے نقاب کرنا چاہئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: