سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا مریم نواز کے بیان پر تگڑا ردعمل

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں میں نے نہ تو پہلے ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ آئندہ دوں گا۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری نثار بولے ان سے ٹکٹ مانگا کس نے ہے؟؟ ہر دوسرے دن مجھے آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے بارے میں کوئی نہ کوئی بیان داغ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیانات سے ایسا لگتاہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئندہ الیکشن میں مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔ چوہدری نثار نے کہا میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اپنی 35سالہ سیاسی زندگی میں میں نے نہ تو پہلے ٹکٹ کے لئے درخواست دی اور نہ آئندہ دوں گا،ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال تو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی ٹکٹ کا طلبگار ہو۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: