لودھراں: این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مارلیا

 مریم نواز: سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازشوں کو اللہ نے نوازشریف کی طاقت بنا دیا، اب بھی سمجھ جاؤ، فیصلے اللہ کے چلتے ہیں اور اسی نظام پر دنیا قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے واضح کردیا کہ ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا اور نوازشریف کی قیادت میں ووٹ کی حرمت کا کارواں منزل پر پہنچ کر ہی دم لے گا۔  انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ نواز ہے جو دلوں میں گھر کر گیا ہے، کہا تھا نہ ’’روک سکو تو روک لو‘‘۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا الحمداللہ عوام کے سارے فیصلےایک ہی اعلان کررہے ہیں کہ نوازشریف اہل ہیں، پاکستان کے عوام کے شعور سے مت کھیلنا، وہ مہروں کو نہیں، شیروں اور دلیروں کو ووٹ دیتےہیں جو جبر کےسامنےسینہ تان کرکھڑےہوتےہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: