مریم نواز کی گھنٹوں تشہیر میں مصروف،الیکشن کمیشن نوٹس لے:تحریک انصاف

تحریک انصاف کا مؤقف : پی ٹی وی کی جانب سے مریم نواز کی سرگرمیوں کی غیر معمولی کوریج   کے خلاف تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے ریٹرننگ افسر کو درخواست جمع کروادی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی وی سرکاری وسائل پر چلتا ہے، کسی کی نجی تشہیر کا کوئی جواز نہیں۔ پی ٹی وی ہر قسم کے قانونی و اخلاقی تقاضے بالائے طاق رکھ کر مریم نواز کی گھنٹوں تشہیر میں مصروف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری ٹی وی کے طرز عمل کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسکے خلاف کارروائی کی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.