وزارت داخلہ کی مخالفت پرملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد

چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سردارمحمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نےملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست کی سماعت کی,سماعت کےدوران ملی مسلم لیگ کےوکیل راجا عبدالرحمان ایڈووکیٹ نےموقف اختیارکیا کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے تمام قانونی تقاضے پورے کیے اور ہمارے کسی پارٹی عہدیدار کا کالعدم تنظیم سے تعلق نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ملی مسلم لیگ سے متعلق وزارت داخلہ کا خط آپ کے علم میں ہے جس پر وکیل نے کہا کہ خط میں کہا گیا کہ اس جماعت کی رجسٹریشن سے سیاست میں تشدد کا عنصر آسکتا ہے اور ہمیں وزارت داخلہ کے خط میں استعمال کی گئی زبان پر اعتراض ہے۔ اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزارت داخلہ کے خط سے تو لگتا ہے آپ کی جماعت کا تعلق کالعدم جماعت سےہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.