مشال خان قتل کیس میں مزید 5 گواہوں کے بیان قلمبند

طالب علم مشال خان قتل کیس کی سماعت سینٹرل جیل ہری پور میں ہوئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے مقدمے کی سماعت کے مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران 4 مزید گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے۔مشال قتل کیس میں اب تک 33 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ کیس میں 57 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ 25 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔یاد رہے کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کو رواں سال 13 اپریل کو توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مشال قتل کی متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور واقعہ میں ملوث درجنوں افراد گرفتار کرلیے گئے تھے۔مشال کیس کی باقاعدہ سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔ اس کیس میں اب تک 61 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.