فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کا سینیٹ کیلئے الگ الگ امیدواروں کا اعلان

ایم کیو ایم: ایم کیو ایم پاکستان میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اور پارٹی سربراہ کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کے نام فائنل ہوچکے ہیں جنہیں سب نے مبارکباد دی ہے۔ سینیٹ کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ جنرل کیٹیگری کے لئے کامران ٹیسوری کا نام سرفہرست ہے۔فاروق ستار کی جانب سے اعلان کردہ ناموں میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے احمد چنائی اور حسن فیروز جب کہ جنرل کیٹیگری کے لئے خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، علی رضا عابدی، شاہد پاشا اور عامر چشتی کے نام سامنے آئے ہیں۔ خواتین کی نشست پر نگہت شفیق اور منگلا شرما کے نام سامنے آئے ہیں۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: