ملتان:کچہری چوک میں مظاہرہ،نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی

ملتان میں وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں مسلم لیگ ن کی خواتین کا مظاہرہ ،عمران خان کے خلاف نعرہ بازی

ملتان میں مسلم لیگ ن کی خواتین نواز شریف کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور کچہری چوک میں مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی۔ مظاہرے میں پارٹی پرچم اٹھائے خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ مظاہرے کے دوران ایک شخص  کو برقعہ پہنا کرعمران خان کے چلتے پھرتے پتلے کی شکل دی گئی گئی تھی جسے چوڑیاں بھی پہنائی گئیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا اس کے باوجود ان پر استعفے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.