پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم میوزیم منایا جارہا ہے

یوم میوزیم  : دننیا بھر میں عجائب گھروں کی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم نے انیس سو اٹھہتر سے اٹھارہ مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا عکان کیا جس کے بعد سے اب تک ہر سال اٹھارہ مئی کو دنیا بھر عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جہاں میوزیم نہ ہو البتہ فرق فقط تعداد کا ہے۔ امریکہ میں اسوقت ڈیڑھ ہزار کے قریب میوزیم اور تاریخی مواد محفوظ رکھنے والی گیلریاں ہیں جبکہ برطانیہ میں ویسے تو سینکڑوں کی تعداد میں میوزیم ہیں لیکن قومی اور نہایت وسیع عجائب گھروں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہے۔روس میں بھی عجائب گھروں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور صرف ماسکواور سینٹ پیٹرز برگ میں پچیس کی قریب بڑے عجائب گھر ہیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بڑے بڑے میوزیم کے تعداد نیدر لینڈ میں انتالیس، فرانس میں چالیس، آسٹریلیا میں پچیس، ڈنمارک میں بیس، ناروے کے علاوہ اسرائیل آئرلینڈ اور یونان میں انیس اور فن لینڈ جیسے چھوٹے ملک میں پندرہ ہے۔ پاکستان کے تقریباً ہر بڑے شہر میں میوزیم موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: