سکروٹنی مکمل، شریف فیملی کیخلاف چاروں ریفرنس نیب کو واپس

اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات اور شریف خاندان کیخلاف عزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیئے گئے۔واضح رہے احتساب عدالت اسلام آباد کے رجسٹرارآفس نےشریف فیملی کے خلاف 2 ریفرنسز گزشتہ روز تکنیکی بنیادوں پرنیب کوواپس بھیج دئیے تھے اور حکم دیا کہ تکنیکی خامیاں دورکرکے14 ستمبرتک دوبارہ جمع کرائے جائیں۔ رجسٹرارآفس نےلندن فلیٹس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ریفرنسز پراعتراضات لگائے۔ ذرائع کے مطابق نیب کے دائر کردہ ریفرنسز میں بڑے پیمانے پر غلطیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے، کئی صفحات دو مرتبہ ریفرنسز کا حصہ بنائے گئے ہیں، کچھ صفحات کے نمبر غلط ہیں، بعض پر نمبر ہی نہیں جبکہ بعض اہم صفحات غائب ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.