ننکانہ صاحب میں پولیس گردی کا اندوہناک واقعہ

خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی۔ ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں بھی ایسا رُوح فرسا اور اندوہناک واقعہ پیش آیا کہ اس طرح کے واقعات تو شاید جنگل کے معاشرے میں بھی اس سفّاکی اور بے دردی سے رونما نہ ہوتے ہوں۔ پنواں اڈا میں شاہ کوٹ تھانہ صدر کی پولیس نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے خواتین پر ظلم کی انتہا کر دی۔تھانہ صدر شاہکوٹ کے ایس ایچ نے بغیر وارنٹ گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ لیڈیز پولیس کے بغیر گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حوا کی ان بیٹیوں کے جسموں پر تشدد کے نشان واضح ہیں۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او ننکانہ صاحب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.