نواز شریف، جہانگیر ترین الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں

سپریم کورٹ میں  آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کا تعین کیس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 14 فروری 2018ء کو آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج ہونے والا سپریم کورٹ کا فیصلہ نوازشریف کی سیاسی مستقبل کا حتمی فیصلہ کر ے گا کہ وہ الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال 28 جولائی کو سپریم کورٹ نے نوازشریف کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہیں پارٹی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین بھی اسی آرٹیکل کے تحت نااہل ہوئے تھے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: