معززججزنےکروڑوں عوام کےمینڈیٹ کی توہین کی،نواز شریف

نواز شریف نے طاہر القادری پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ کینیڈین مولوی پھر پاکستان میں انتشار پھیلانے آگیا ہے۔ملکہ برطانیہ سے وفاداری کا حلف لینے والے کس منہ سے پاکستان کی بات کرتے ہیں

سابق وزیر اعظم نے پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کمر درد کی تکلیف کا بہانہ بنا کر بھاگنے والے سے کون حساب لے گا۔انہوں نے پرویزمشرف سے مخاطب ہوکر کہا یہ وہی نواز شریف ہے جس نے ایٹمی بٹن پر انگوٹھا رکھا تھا۔اسے نکال کر تمہیں کیاملا

اس سے قبل سوہاہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کا مطلب عوام کو نا اہل کرنا ہے ۔  مجھے ملک کی خدمت کا انعام دیا گیا ہے یا سزا ؟،اس کھیل تماشے کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس روایت کو بدلیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.