مشن جی ٹی روڈ کا تیسرا روز،نوازشریف آج گوجرانوالہ میں قیام کریں گے

نواز شریف کا قافلہ گجرات پہنچنے پرہزاروں لیگی کارکنوں نے ان کا خیر مقدم کیا اور ریلی کے شرکاء کی گاڑیوں پر گل پاشی کی گئی۔

۔گجرات پہنچنےپرسابق وزیراعظم نے اپنے ساتھیوں اور کارکنوں کے ہمراہ فیکٹری ایریامسجد میں نمازجمعہ ادا کی جس کے بعد ملکی سلامتی اور جمہوریت کی بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

نماز کے بعد سابق وزیراعظم کا عوام کے جمِ غفیر سے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے صدر، پھر مشرف اور اب ججز نے فارغ کردیا، کیا چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤں؟ یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہیے؟ کیا آپ نے عدالت کا فیصلہ قبول کیا؟ نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا اور آپ کے ووٹ کی پرچی پھاڑ کر آپ کے ہاتھ میں تھما دی گئی۔ کروڑوں لوگوں نے منتخب کیا لیکن صرف پانچ ججوں نے نکال دیا۔ 70 سالوں سے ملک کے ساتھ ایسا ہی مذاق کیا جا رہا ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.