نوازشریف کا آج نیب راولپنڈی آفس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

راولپنڈی: تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ نیب نے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انھیں آج  نیب راولپنڈی کے دفتر طلب کیا تھا، اس موقع پر نواز شریف کا بیان ریکارڈ کیے جانے کا امکان تھا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیب راولپنڈی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے، وہیں پر صفائی پیش کروں گا۔ خیال رہے کہ نیب راولپنڈی نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں طلب کر رکھا ہے، نواز شریف 13 فروری کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ نیب کی جانب سے نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز داخل کیے جانے ہیں۔ ضمنی ریفرنس داخل کرنے کا فیصلہ برطانیہ اور سعودی عرب سے حاصل نئے شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: