ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے نوازشریف کو آج طلب کرلیا

راولپنڈی: سپریم کورٹ سے نااہلی اور عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے کے بعد نواز شریف کے خلاف یکے بعد دیگرے ریفرنس  دائر ہو رہے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف دائر العزیزیہ اسٹیل اور فیلگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں ضمنی ریفرنسز تیار کیے جاچکے ہیں۔ ان ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا جس کیلئے سابق وزیراعظم کو آج صبح گیارہ بجے نیب راولپنڈی کے دفترمیں آکر بیان ریکارڈ کرانے کا کہا گیا ہے۔ یہ ریفرنسز نیب راولپنڈی میں تعینات ہونے والے ڈی جی عرفان نعیم منگی کی نگرانی میں تیار کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ عرفان نعیم منگی پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں نیب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ جے آئی ٹی کے اہم رکن کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: