شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت بغیر کارروائی 15 فروری تک ملتوی

احتساب عدالت: احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جا رہا ہے تاہم ڈرتا نہیں ہوں ۔ نواز شریف نے کہا کہ آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں اور وہ جنہوں نے دو دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑا، کیا ان تک پہنچتے ہوئے پَر جلتے ہیں۔سابق وزیراعظم سے صحافی نے جب چودھری نثار کے بیانات کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دینے کے بجائے اس سوال کو مُسکرا کر ٹال دیا ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: