پاورشوفلاپ،ترقیاتی منصوبوں کے پیسے ریلی پرخرچ،پرویز الہٰی

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پاورشو فلاپ ہو چکا ہے ،بلدیاتی ترقیاتی منصوبوں کے پیسے ریلی کیلئے استعمال کئے جا رہے ہیں اورلوگوں کو اکٹھے کرنے کیلئے پٹواریوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ۔ پرویزالٰہی کا کہنا تھا نوازشریف بتائیں مسلم لیگ ن کس کیخلاف احتجاج کر رہی ہے، یہ لوگ فوج اور عدلیہ کو نشانہ بناناچاہتے ہیں۔ق لیگ کے رہنما نے کہا ہے نواز حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تھا ان کی چوری سپریم کورٹ میں پکڑی جا چکی تھی ،نواز شریف خود کو ہر چیز سے بری الذمہ سمجھتے ہیں ،پوری قوم جی ٹی روڈ پر نوازشریف کا حال دیکھ لے وہ اپنی پاور شو کرنے میں ناکام رہے ، انہوں نے کہا نواز شریف تو پکڑے گئے شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پکڑے جائیں ، ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کوانصاف کی فراہمی کیلئے جسٹس باقر نجفی رپورٹ سامنے لائی جائے ، پرویز الٰہٰی نے کہا مسلم لیگ ن کے لوگ مستقبل میں ہمارے ساتھ چلیں گے کیونکہ انہیں پتہ چل گیا ہے کہ ملک میں بادشاہت ہے۔ نواز شریف 3 مرتبہ وزیراعظم بنے لیکن کچھ نہیں سیکھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.