آپ نے مجھے وزیر اعظم بنوایا،5جج صاحبان نے مجھے گھر بجھوا دیا،نواز شریف کا سوال

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا میں آپ کی نااہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں، آپ نےمجھے وزیراعظم بنوایا،5جج صاحبان نےمجھےگھربجھوادیا وزیراعظم کو نا اہل کرنےکامطلب عوام کونا اہل کرنا ہے۔یہ وزیر اعظم کی نہیں عوام کی توہین ہے اور یہ توہین 70سالوں سے چلی آرہی ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سوہاوہ کےمقام پر کارکنوں سےمختصرخطاب کرتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا  کہ آپ نے ووٹ دے کر مجھے وزیر اعظم بنا یا ،معزز جج صاحبان نے گھر بھجوا دیا ،کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پر کرپشن،کمیشن یا کک بیک کا کوئی الزام نہیں ہے ،میں آپ کی نا اہلی کا مقدمہ لے کر نکلا ہوں،وزیر اعظم کو نا اہل کرنے کا مطلب عوام کو نا اہل کرنا ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ جب کرپشن کا کوئی کیس نہیں تو نا اہل کیوں قرار دیا گیا ؟،یہ وزیر اعظم کی نہیں عوام کی توہین ہے اور یہ توہین 70سالوں سے چلی آرہی ہے ،میں آپ کو دعوت دوں گا ،کیا آپ میرا ساتھ دیں گے؟، یقین ہے  عوام میرا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا مجھے ملک کی خدمت کا انعام دیا گیا ہے یا سزا ،اس کھیل تماشے کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس روایت کو بدلیں گے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.