نواز شریف پرسیاسی اثرورسوخ سےسرکا خطاب حاصل کرنے کا الزام

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس ماموں الرشیدکی عدالت میں سابق  وزیراعظم  نواز شریف  سے سر  کا خطاب  واپس  لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز  میں  جواب  طلب کر لیا گیا۔عدالت نے یہ حکم  بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کے بعد دیا ۔ عدالت  نے  18 ماہ  سے جواب داخل  نہ کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےوفاقی اورصوبائی لاء افسروں کی سرزنش کی۔ درخواست گزارکا موقف ہے کہ نواز شریف نے سیاسی اثرورسوخ سےسرکا خطاب حاصل کیا جبکہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اس کے علاوہ نوازشریف پانامہ  لیکس میں نااہل  ہونے کے بعد  آرٹیکل 62۔ 63 کے اہل  نہیں  رہے لہٰذاعدالت اس کا نوٹس لے اورنوازشریف کو دیا گیا  سر کا خطاب  واپس  لینے کا حکم دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.