سازشوں سے گھبرانے والے نہیں،سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کارکنان متحدہ رہیں، عوامی رابطہ مہم میں انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا مخالفین جو ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، ان سے گھبرانے والے نہیں، ماضی میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔ جاتی امرا میں نواز شریف نے کارکنوں کے ہمراہ نماز جمعہ ادا کی، سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے مصافحہ کیا اور انکے مسائل بھی سنے۔قبل ازیں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہایش گاہ جاتی امرا میں میلاد شریف کی محفل ہوئی، نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ جاتی امرا میں ہونے والی محفل میلاد میں حمد و ثناء کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی لئے سلامتی کی دعا مانگی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: