مریم اورکیپٹن صفدر کے بعد نواز شریف کااسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق وزیراعظم نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے 2 غیر ملکی گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔درخواست میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی غیرملکی گواہوں کے بیان ویڈیو لنک کے ذریعے قلمبند کرنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 2 فروری کو  استغاثہ کے غیر ملکی گواہ رابرٹ ریڈلی اور اختر راجہ کا بیان بذریعہ ویڈیو لنک قلمبند کرنے کی نیب کی درخواست منظور کی تھی۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: