بلوچستان کی سیاسی جماعتیں نئے قائد ایوان کے نام پر متفق

وزیراعلیٰ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دوڑمیں عبدالقدوس بزنجوسب سےآگےہیں، کیو نکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور ق لیگ کے منحرف اراکین کا ان کے نام پراتفاق ہوا ہے،ذرائع کےمطابق عبدالقدوس بزنجوکو بی این پی مینگل اورعوامی،اے این پی،جے یو آئی اور ق لیگ کے ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ بلوچستان کےسابق وزیراعلیٰ نواب ثنا ﷲ زہری کے استعفیٰ کے بعد نئی حکومت سازی کیلئےجوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ میرعبد القدوس بزنجو،سرفرازبگٹی،میرخالدخان لانگو،سردارصالح بھوتانی، میر عاصم کرد گیلو اور جان جمالی نئے وزیراعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نےنواب ثنااللہ زہری کی جگہ نئے وزیراعلیٰ کےانتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: