لاہورہائیکورٹ:عدلیہ مخالف تقاریرپرنوازشریف،مریم،سعدرفیق و دیگر وزراکونوٹس،جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف دائر متفرق درخواست پر نوازشریف،مریم نواز، سعد رفیق اور دیگر وزراءکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے پشاوراورمظفر آبادمیں عدلیہ مخالف تقاریرکیں،عدالت سے استدعا ہے کہ لیگی رہنماﺅں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے14فروری تک جواب طلب کر لیاجبکہ کیس کی سماعت بھی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نےعدلیہ مخالف تقریرپرن لیگی رہنمانہال ہاشمی کوچندروزپہلےقید،جرمانےاورنااہلی کی سزاسنائی ہےجبکہ طلال چودھری اوردانیال عزیزکیخلاف بھی کیسزکی سماعت ہورہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: