12اکتوبر1999 کا دن سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 12اکتوبر1999کے اقدام کو یوم سیاہ سے تعبیرکرتے ہوئےکہاکہ 18سال پہلےایک منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیاگیااوراس غیرجمہوری اورغیر آئینی اقدام کے منفی نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے،اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ڈکٹیٹر نے منتخب جمہوری حکومت کا غیر آئینی طریقے سے تختہ الٹایا، 12 اکتوبر 1999 کا آمرانہ اقدام پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش تھی،جمہوری عمل کو سبوتاژ نہ کیا جاتا توآج سنگین مسائل کا سامنا نہ ہوتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آمرانہ حکومتوں میں ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے مارشل لاء کے سیاہ دور میں صعوبتیں اورتکالیف برداشت کرنے والے سیاسی کارکن اور رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ جمہوریت کے روشن مستقبل کیلئے ذاتی مفادات کی سیاست کو ختم کر کے ملکی ترقی وخوشحالی کو مقدم رکھنا پڑے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.