شیخوپورہ:سرگودھاروڈپرجھامکے کےقریب آئل ٹینکرالٹ گیا

شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پرجھامکے کےقریب آئل ٹینکرالٹ گیا،،، ریسکیو 1122 نے پٹرول دوسرے ٹینکر میں منتقل کردیا

آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب جھامکے کے قریب ایک آئل ٹینکر 11ہزار کے وی بجلی کے پول سے ٹکرا کر الٹ گیا۔ آئل ٹینکرمیں 25 ہزارلٹرپٹرول موجود تھا جو احمد پور شرقیہ جیسے کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا تھا لیکن پولیس نے لاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر پٹرول دوسرے ٹینکرمیں منتقل کر دیا۔ جس سے علاقہ کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.