پاک فوج کی بڑی کامیابی،5غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو دہشت گردوں نے 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا اور انہیں وہیں رکھا لیکن امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی خیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نےکامیاب آپریشن کیا اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔  پاک فوج کا کہنا ہے کہ رہا کروائے گئے یرغمالیوں میں ایک کنیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.