پاکستان، چین کی دوستی سی پیک سے مزید مضبوط ہوگی

پاکستان، چین کی دوستی سی پیک سے مزید مضبوط ہوگی ،،،چینی سفیرکا کہنا ہے کہ سی پیک بیلٹ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،،، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کو دیکھ کر ہم بھی ترقی کی نئی راہوں کو چھو رہے ہیں

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کو دیکھ کر ہم بھی ترقی کی نئی راہوں کو چھو رہے ہیں۔ چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سی پیک بیلٹ روڈ منصوبے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

اسلام آباد میں پاک چین اسٹڈی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کے عوام کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی سی پیک سے مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے پاک چین اسٹڈی سینٹر کو اہم سنگ میل قرار دیتے کہا کہ سینٹر سے دونوں ممالک کے لوگوں کو تحقیق کی سہولت میسر آئے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئی چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین کے عوام جادو گر نہیں مگر محنت کش ہیں، ہماری ترقی کا راز مضبوط قیادت پر امن و ترقی اور عوام کی لگن ہے۔ سن وی ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین دیرینہ دوست ہیں انکا ملک پرامن ہمسائیگی کے عمل پر کار بند ہے، پاکستان کےتھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.