پاکستان کا پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

دستاویزات کے مطابق یہ فیری سروس دبئی، مسقط، اومان اور چاہ بہار تک شروع کی جائیگی تاہم ابتدائی طور پراس سروس کا آغاز کراچی سے گوادر اور چاہ بہار تک کیا جائے گا۔ پی این ایس سی نے مسافروں کو سہولیات اور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رجوع کرلیا ہے اس کے علاوہ مسافروں کیلئے کینٹین، پارکنگ اور ریسٹ رومز کیلئے تمام پورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ 7 نومبر 2015ء کو پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پاگئے تھے جن کے تحت ابتدا میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کیلئے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.