جن کا نام پاناما میں نہیں ان کے خلاف کیسے فیصلہ آئے گا، طلال چودھری نواز شریف نے خود کو اور اپنے بچوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا، طلال چودھری

رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری نے کہا ہے کہ جس کا نام ہی پانامہ میں نہیں ہے اس کیخلاف فیصلہ کیسے آسکتا ہے؟انشاء اللہ پانامہ کیس میں انصاف ہوگا۔ جس عمر میں بچوں کا شناختی کارڈ نہیں بنتا،، وزیراعظم کے بچے اُس عمرمیں ارب پتی کیسے بن گے، شیخ رشید کا موقف بھی سامنے آگیا ۔

پاناما کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو استثنی حاصل تھی اس کے باوجود انہوں نے خود کواپنے بچوں سمیت سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا اور اپنی 3نسلوں کاحساب بھی دیا۔ہم پر جھوٹ اور سیاسی بنیادوں پر پانامہ کیس بنایا گیا تھالیکن اب عدالت کے فیصلے سے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگی، دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کے فیصلے سے قوم کو پتا چل جائے گا کہ جس عمر میں بچوں کا شناختی کارڈ نہیں بنتا،، وزیراعظم کے بچے اُس عمرمیں ارب پتی کیسے بن گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.