پانامہ عملدرآمد کیس کی پیر سے سپریم کورٹ میں سماعت

پانامہ عملدرآمد کیس کی پیر سے سپریم کورٹ میں سماعت،،،جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے پیر سے شروع ہونیوالے نئے ہفتے کا عدالتی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پانامہ عملدرآمد کیس 17 جولائی بروز پیر باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کرے گا۔ پانامہ عملدرآمد بنچ کی جانب سے درخواست گزاروں اور فریقین کو پہلے سے ہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے دلائل دیں گے۔ عدالت نے پابند کیا ہے کہ کیس سے متعلق پہلے سے دیئے گئے دلائل قابل قبول نہیں ہونگے۔ دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف اور دیگر لیگی رہنماؤں کی جانب سے جے آئی ٹی اور عدلیہ کی توہین سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی یہی تین رکنی بنچ پیر کو کرے گا، علاوہ ازیں مختلف کیسز کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.