پاناماکیس کامیڈیا ٹرائل ٓ کرنا ہے توعدالتوں کو بند کر دیا جائے،عاصمہ جہانگیر

سپریم کورٹ بارکی سابق صدرعاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ پاناماجے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا حکم نہیں،معاملہ عدالت میں ہے میڈیا پر پوسٹ مارٹم بند کیا جائے

لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حتمی نہیں نہ ہی یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔جے آئی ٹی تفتیشی ٹیم تھی جس پر کوئی بھی اعتراض لگا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگرکسی بھی مقدمے میں پولیس تفتیش دوبارہ ہو سکتی ہے ،تونئی جے آئی ٹی کے ذریعے دوبارہ تفتیش کیوں نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جے آئی ٹی رپورٹ پرریمارکس نہ ہوتے تومیڈیا ٹرائل نہ ہوتا۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے میڈیا جے آئی ٹی رپورٹ کا پوسٹ مارٹم بند کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.