پانامہ کیس کا حتمی فیصلہ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈالرٹ ہو گی

پانامہ کیس کا فیصلہ سامنے آنے سے پہلے اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ریڈالرٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ریڈزون کی سیکیورٹی کوہاءی الرٹ کیا جائے گا، جبکہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر اور باہر انتہائی سخت سیکیورٹی ہوگی۔
ریڈزون کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی جائے گی ، پولیس کی معاونت رینجرز کے دستے ڈیوٹیاں دیں گے جبکہ کمرہ عدالت سمیت سپریم کورٹ کی عمارت میں پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوگی ،پاسز کے بغیر کسی کو سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی بھی ممکنہ تصادم کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کیلئے اینٹی ٹیررسٹ سکوارڈ کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.