پارٹی فنڈنگ کیس:تحریک انصاف کو18ستمبر تک ریکارڈ جمع کرانے کی آخری مہلت

الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ جمع نہیں کرایا گیا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چار سال سے ہمارا وقت ضائع ہو رہا ہے، آپ کو آج پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتے میں تفصیلات دینے کا حکم دیا ہے اور اس مدت میں ریکارڈ جمع کرادیں گے، عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی کے ساتھ تفصیلات شیئر نہیں کرے گا۔  چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پہلے ریکارڈ تو دیں پھر کسی کے ساتھ شیئر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا، آپ کی تاخیر سے کیا تاثر لینا چاہیے، آپ نے الیکشن کمیشن کو ریسلنگ رنگ بنا کر رکھ دیا ہے، تین سال سے آپ کا موقف واضح نہیں ہوسکا، ہم کسی فریق کو سنے بغیر ہی فیصلہ دے دیں گے۔ کل سے آپ کو نوٹس دینا بند کردیں گے اور اپنے دفتر میں بیٹھ کر حکم جاری کریں گے۔  

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.