عوام کیلئے آخری حد تک لڑوں گا اور استعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حربے استعمال کر کے پاکستان کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے لیکن میں ایسا ہونے نہیں دوں گا، انشااللہ عوام کے لیے آخری حد تک لڑوں گا اور استعفیٰ نہیں دوں گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی بھی شریک تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔ جبکہ اس دوران اپوزیشن کے مطالبات اور احتجاج کی متبادل حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حربے استعمال کر کے پاکستان کو پیچھے دھکیلا جارہا ہے لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، عوام کے لیے آخری حد تک لڑوں گا اور استعفیٰ نہیں دوں گا۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ بلا جواز دھرنا مہم شروع کی گئی، دھرنے کا کوئی جواز نہیں تھا، اب تیسرے دھرنے کی تیاری اور مینڈیٹ پر تیسرا وار ہو رہا ہے۔  یقین ہے سپریم کورٹ ہماری بات سنے گی، استعفے کا سوچ بھی نہیں سکتا، استعفیٰ وہ لوگ مانگ رہے ہیں جو ہمارے بدترین مخالف ہیں اور اگر ان کے تمام ووٹ اکٹھے کئے جائیں تب بھی ہمارا مینڈیٹ ان سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں نواز شریف کی کرپشن کے بارے میں کوئی لفظ نہیں، ہم پر الزام لگانے والے کم از کم یہ بتائیں کہاں رشوت کھائی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.