ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔ کے پی میں پانچ سال تک کی عمر کے57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گےجبکہ سندھ میں سال کی دوسری 7روزہ انسداد پولیو مہم اس ماہ کی 19 تاریخ کو شروع ہوگی جس میں کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں 5سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 28ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: