پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے ۔ پنجاب میں آئندہ 5 روز کے دوران ڈٰیڑھ کروڑ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ  خیبرپختونخواہ میں 3 روزہ مہم کے دوران 57لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں سال کی دوسری 7 روزہ انسداد پولیو مہم 19 فروری سے شروع ہوگی جس میں کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں 5سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 28ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔دوسری جانب انسداد پولیوٹیموں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے تحت پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: