بلوچستان کے آٹھ اضلاع میں پولیو مہم شروع

محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم ژوب ڈویژن کے اضلاع ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ کے علاوہ جعفرآباد ڈویژن کے اضلاع میں شروع ہوئی ہے۔ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، پشین اور مستونگ میں پولیو مہم 24جولائی سے شروع ہوگی، جس کے حوالے سے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب چیف سیکریٹری اورنگزیب حق نے متعلقہ حکام کو پولیو مہم کی کامیابی کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے اور مہم میں کوئی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.