زینب کےبہیمانہ قتل پربلاول،عمران اوردیگرسیاسی رہنماؤں کی شدید الفاظ میں مذمت

قصور: سابق وزیراعظم نوازشریف نےقصور میں سات سالہ بچی کے اغوا وبہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیوں کی بےحرمتی کرنےوالوں کو ایسی سزادی جائے کہ آئندہ کسی کی اتنی جرات نہ ہو۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قصور میں بچی کے اغوا اور قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ننھی زینب کے قتل نے ثابت کر دیا معاشرے میں بچے کتنے غیر محفوظ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ردعمل میں کہا ایسا پہلی بار نہیں ہوا، ایسے خوفناک واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کے تحفظ کے لیے مجرموں کو سزا دینا ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قصور میں بچی کےاغوا اور قتل کی مذمت کی اور کہا معصوم بچی کا قتل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا حکمران ایسے وحشیانہ واقعات کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا قصور اور شیخوپورہ میں بچوں کے قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں قتل کے 11 واقعات ہوئے۔ انہوں نے کہا شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم نے سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔آصفہ بھٹو نے بھی زینب کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم کلی محض 7 سال کی تھی جسے بے دردی سے تشدد کرکے قتل کیاگیا ہے۔اپنے تعزیتی ٹوئٹس میں آصفہ بھٹو نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا دل غمزدہ خاندان کے ساتھ ہے، اللہ پاک آپ کو حوصلہ دے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: