پیپلزپارٹی کا لوڈشیڈنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

بجلی کی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی جماعتیں بھی میدان میں آگئی ہیں ۔ تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے بعد اب پیپلز پارٹی نے بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام کی برداشت سے باہر ہوگئی ہے ، عوام لوڈشیڈنگ سے چیخ اٹھے ہیں ، بجلی کے دعوے اور وعدے سب دھوکہ نکلے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان چوہدری منظور پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن آج پریس کانفرنس میں احتجاجی شیڈول کا اعلان کریں گے ۔تحریک انصاف بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان کرچکی ہے ۔ تحریک انصاف جمعرات کے روز لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرے گی –

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.