وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں پرغورکیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم ملک سے باہر جا رہے ہیں، اس لئے اب وزیراعظم سے دوسری ملاقات منگل کو ہوگی۔  آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: