میانوالی میں وزیراعظم کےہاتھوں گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح

میانوالی: میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013  میں جب اقتدار میں آئے توپنجاب میں سوئی گیس نہیں تھی اورنئے کنکشن نہیں دیئے جارہے تھےجبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے پنجاب میں منصوبوں کاجال بچھادیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ منصوبے کاغذی باتیں یا دعوے نہیں بلکہ حقیقت ہیں ،چترال سے گوادرتک سڑکوں،گیس،بجلی،ہسپتالوں کے منصوبوں پرکام ہوا،یہ 2013 میں عوام کے فیصلے کے اثرات ہیں جبکہ میانوالی کا یہ منصوبہ پنجاب میں سوئی گیس کاسب سے بڑاپراجیکٹ ہے۔

 

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: