طویل مذاکرات کے بعد حکومت فیض آباد معاہدہ پرعملدرآمد کیلئے تیار

لاہور میں مذہبی جماعت کی مجلس شوریٰ نے مشاورت کے بعد خادم حسین رضوی اور دیگر قائدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےدھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت طویل مذاکرات کے بعد فیض آباد معاہدے پر عمل درآمد کرنے کو تیار ہو گئی ہے اور تمام مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں۔فیض آباد میں جاں بحق افراد کا مقدمہ راولپنڈی میں درج کر لیا گیا ہے،جس میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ہمارے خلاف تمام مقدمات خارج کرنے کا مطالبہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔پیر افضل قادری کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ دھرنا ختم ہونےپر بابو صابو، شاہدرہ چوک، چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ ملتان روڈ، داروغہ والاچوک پررکی ہوئی ٹریفک بحال ہوگئی اورلوگ اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں مصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: