قصور،بچی کے قتل کیخلاف شہر بھرمیں مظاہرے

قصور: قصور میں 7 سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کیخلاف شہر بھر میں احتجاج جاری ہیں مظاہرین کی بڑی تعداد ڈی پی او آفس پہنچی اور ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا مظاہرین نے انتظامیہ کی نااہلی کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی اورڈی پی او آفس پر پتھراﺅبھی کیا اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور شیشے توڑ دیئے۔پنجاب پولیس نے روایتی رویہ اپناتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس سے2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے، ایک جاں بحق شخص کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ننھی پری زینب کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مظاہرین نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا مطالبہ کیا کہ مجرم کو سر عام پھانسی دی جائے حالات پر قابو پانے کے لئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: