اسرائیلی مظالم پرفلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کیلئےریلیاں،جلوس

 یوم یکجہتی فلسطین : حکومت کی اپیل پرملک بھرمیں یوم یکجہتی فلسطین منایاگیا، جمعہ کےاجتماعات میں فلسطین کی آزادی کیلئےخصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کے اظہار اوران پر ڈھائے جانے والےصیہونی فوج کےمظالم کیخلاف ریلیاں اورجلوس بھی نکالے گئے ،شرکانےفلسطینیوں کےحق اوراسرائیل کیخلاف نعرےبازی کی،شرکانے عالمی برادری سےمطالبہ کیاکہ وہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم  کانوٹس لےاوراس رکوانےمیں اپناکرداراداکرےجبکہ اسلامی ممالک سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ اتحاد کامظاہرہ کرتے ہوئےصیہونی فوج کی بربریت پرعالمی طاقتوں کواپنااحتجاج ریکارڈکروائیں اوراسرائیل کاساتھ دینےپرامریکہ سےاپنےسفیرواپس بلائیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم یکجہتی فلسطین پراپنے بیان میں کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گےاوران کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریںمصنف سے زیادہ

%d bloggers like this: